کھیل و ثقافت

احمد شہزاد احمقانہ شاٹ کھیل کر آوٹ ہوئے,قومی ٹیم میں سے7،6کھلاڑیوں کو باہر نکالنا ہوگا:رمیز راجہ

موہالی :سابق قومی کپتان زمیز راجہ نے کہا ہے کہ قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم میں سے 6،7کھلاڑیوں کو باہر نکالنا ہوگا ،احمد شہزاد احمقانہ شاٹ کھیل کر آوٹ ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کے 4میں سے 3میچوں میں شکست کے بعد سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیز راجہ قومی ٹیم پر برس پڑے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کھلاڑی کھیلنے کی بجائے سیاست کر رہے ہیں ،مستقبل میں بہتر پر فارمنس کے لیے 6،7کھلاڑیوں کو تو باہر نکالنا ہوگا.انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ بہتربنانے کے لیے ایسے لوگوں پر مشتمل خودمختارکمیٹی بنائی جائے جوکرکٹ کو سمجھتے ہوں کیونکہ جب تک سسٹم ٹھیک نہیں ہو گا تب تک کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close