کھیل و ثقافت

پاکستان کپ ، شاہدآفریدی کا ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کی طرز پر پاکستان کپ کرانے کافیصلہ کیاہے جس میں وفاق، سندھ ، پنجاب ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی، پانچوں ٹیموں کی کپتانی بالترتیب مصباح الحق، سرفرازاحمد ، شعیب ملک ، یونس خان اور اظہر علی کریں گے تاہم سابق ٹی 20کپتان اور مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہدخان آفریدی کسی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں ۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہدخان آفریدی نے ذاتی وجوہات کی بناءپر ٹورنامنٹ میں نہ کھیلنے کا راستہ اپنایا اور اسی وجہ سے اُنہیں کسی ٹیم کیلئے منتخب نہیں کیاگیا۔ اسی طرح سپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ محمد آصف کو بھی کسی سکواڈ میں شامل نہیں کیاگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close