کھیل و ثقافت

اسٹینلاس وارینکا تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

سوئٹزر لینڈ کے اسٹینلاس وارینکا نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

روم میں ٹائٹل کے حصول کی جنگ جاری ہے۔ دوسرے راؤنڈ کے میچ میں فورتھ سیڈ سوئٹز رلینڈ کے اسٹینلاس وارینکا نے فرانس کے بینوٹ پیئر کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کیا۔ فرانسیسی کھلاڑی نے پہلا سیٹ 7-5 سے جیت کر برتری حاصل کی۔

ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے بعد سوئس کھلاڑی نے بھرپور کم بیک کیا اور باآسانی 2-6 اور 1-6 سے میچ اپنے نام کرلیا۔

اس سے قبل پہلے راؤنڈ کے میچ میں اسپین کے ڈیوڈ فیرر نے اٹلی کے فیلیپو ولاندری کے خلاف 3 سیٹ کے مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close