انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

اتھیا شیٹی کی بھارتی ٹیم کے دکھوں کا مداوا کرنے کی کوشش

 اداکارہ اتھیا شیٹی نے ورلڈ کپ فائنل میں ہارنے والی بھارتی ٹیم کو ’ بہترین ٹیم ‘ قرار دے دیا ہے۔

اتوار 19 نومبر کو احمد آباد میں ہونے والے ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارتی ٹیم کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر افسردہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اتھیا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر ایک نوٹ شیئر کیا ہے۔

اس نوٹ میں اتھیا نے بھارتی ٹیم کو بہترین ٹیم قرار دیا۔ آسٹریلیا نے بھارت کو چھ وکٹوں سے ہرا کر عالمی کپ کی ٹرافی اپنے نام کی۔

اتھیا شیٹی نے بھارتی ٹیم کی ایک تصویر بھی اپنے نوٹ کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے شکست خوردہ ٹیم کو بہترین قرار دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close