کھیل و ثقافت

کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف آواز اٹھانے پر بھارتی میڈیا نے آفریدی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو بے گناہ و مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانا مہنگا پڑگیا بھارتی میڈیا نے شاہد آفریدی کو کشمیریوں کےقتل عام پر آواز اٹھانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔گزشتہ دوروز کے دوران بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کرتے ہوئے 20 معصوم و بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور 200 سے زائد افراد کو زخمی کردیا تھا۔ بھارتی فوج کے اس انسانیت سوز سلوک پر پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے۔ وزیر اعظم پاکستان سمیت تمام سیاستدانوں نے کشمیر میں گزشتہ دوروز سے جاری ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔جہاں پاکستانی سیاستدانوں سمیت ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں، وہیں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفرید ی بھی بے گناہ کشمیریوں کے حمایت میں آگے آگئے ہیں۔شاہد آفریدی نے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’مقبوضہ کشمیر میں صورتحال بہت پریشان کن ہے، ظالم حکومت اپنے حق خودارادیت اور آزادی کے لئے آواز بلند کرنے والوں کو شہید کررہی ہے، کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیمیں کہاں ہیں، حیرت ہے کہ یہ خونریزی کو بند کروانے کے لئے کردار کیوں ادا نہیں کررہیں۔‘‘شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں بھارتی حکومت کے ساتھ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی تنظیموں پر شدید تنقید کی ہے، تاہم شاہد آفریدی کا کشمیریوں کے حق میں بیان دینا اور بھارتی حکومت کی حقیقت سب کے سامنے لانا بھارتی میڈیا کو ایک آنکھ نہیں بھارہا۔ شاہد آفریدی کی ٹوئٹ نے بھارت میں طوفان کھڑا کردیا ہے اور بھارتی میڈیا انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ آفریدی نے کشمیریوں کے حق میں ٹوئٹ کرکے بھارت کی بے عزتی کی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close