کھیل و ثقافت

کروشیا اور جمہوریہ چیک کا میچ ڈرا

فرانس میں جاری یورو کپ 2016 میں کروشیا اور جمہوریہ چیک کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔

کروشیا میں اور جمہوریہ چیک نے میچ میں دو دو گول کیا لیکن آخری لمحات تک کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن گول کرنے میں ناکام رہی۔

میچ کے دوران سٹیڈیم میں بیٹھے کروشیا کے شائقین کی جانب سے گروانڈ میں پٹاخے پھینکے جس کے بعد کچھ دیر کے لیے میچ روک دیا گیا۔

یورپین فٹبال ایسوسی ایشن نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ڈسپلنری کارروائی شروع کر دی ہے۔

گروپ ڈی میں سپین اور ترکی کے درمیان میچ جاری ہے۔ میچ کے 75 منٹ گزر جانے کے باوجود سپین نے ترکی کے خلاف تین گول کیے ہیں۔

یوروکپ کے گروپ ای کے میچ میں اٹلی نے سویڈن کو ہرا کر اگلے مرحلےکے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

سویڈن کی ٹیم عمدہ کھیل پیش کرنے کے باوجود گول نہ کر سکی۔

دونوں ٹیمیں میچ کے 89ویں تک کوئی گول نہ کر سکیں اور 90ویں منٹ میں اٹلی کے سٹرائیکر ایڈے نے شاندار گول کی اٹلی کی فتح کو یقینی بنا دیا۔

فرانس کے بعد اٹلی نے ٹورنامنٹ کے اگلے روانڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

سویڈن کے سٹار سٹرائیکر زلتان ابراہیموچ دو میچوں میں کوئی گول نہ کرسکے۔

اٹلی کے اٹھتیس سالہ گول کیپر گگی بوفون نے ہمیشہ کی طرح ایک بار پھر عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

سویڈن کا اگلے مرحلےکے لیے کوالیفائی کرنا اب انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ سویڈن نے اگلا میچ جمہوریہ آئرلینڈ سےکھیلنا ہے جو ایک میچ برابری پر کھیل کر ایک پوائنٹ حاصل کر چکا ہے۔

اٹلی نے اپنے پہلے میچ میں بیلجیئم کو دو صفر سےشکست دے کر ماہرین کو حیران کر دیا تھا۔

ٹورنامنٹ سے پہلے ماہرین کی اٹلی سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں تھیں لیکن اسے پچھلے پچاس برسوں میں اٹلی کی بدترین ٹیم قرار دیا تھا۔اٹلی نے ہمیشہ بڑے ٹورنامنٹوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس بار پھر اس نےماہرین کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close