کھیل و ثقافت

ویسٹ انڈیز نے ساوتھ افریقہ کو جیت کیلئے 286رنز کا ہدف دیدیا

ویسٹ انڈیز نے ساﺅتھ افریقہ کو جیت کیلئے 286رنز کا ہدف دیدیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ساوتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقرررہ 50اور پورے  کھیلنے میں کامیاب نہیں ہوئی اور پوری ٹیم 285رنز پرآخری اور کی 5ویں گیند پر آﺅٹ ہو کر پولین لوٹ گئی ۔جس میں براوو 102رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ پولارڈ 62رنز کے ساتھ دوسرے ،ہولڈر 40رنز کے ساتھ تیسرے اور برتھ ویٹ 33رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے ۔ساﺅتھ افریقہ کی جانب سے ربادا اور مورس تین تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ پارنل اور مورکل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close