کھیل و ثقافت

فواد عالم کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنتی ہے، یونس خان

کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ دورۂ انگلینڈ کے لیے ٹیم میں فواد عالم کی جگہ بنتی ہے، اس کی بیٹنگ میں عمدہ کارکردگی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ یونس خان نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق موٹروے پولیس کا محکمہ کرپشن سے پاک ہے۔ یہاں چالان کے بدلے شاباشی ملتی ہے، کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کپتان نے کہا کہ فواد عالم کہیں اورکا نہیں، پاکستان کا کھلاڑی ہے، دورۂ انگلینڈ کے موقع پر بہترین موقع تھا کہ اسے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بنایا جاتا، اہلیت اورکارکردگی کی بنیاد پر میرٹ پر اترنے کے ناطے قومی اسکواڈ میں اس کی جگہ بنتی ہے۔

سابق کپتان نے کہاکہ ایک زمانہ تھاکہ مصباح الحق، میری اور انضمام الحق جیسے سینئرز بیٹسمینوں کی موجودگی میں فواد عالم جیسے کھلاڑیوں کی ٹیم میں جگہ نہیں بن پاتی تھی لیکن اب موقع ہے کہ ایسے کھلاڑیوں کوصلاحیتوں کے اظہارکے مواقع فراہم کیے جائیں۔

یونس خان نے قومی ٹیم کو انگلینڈ کا سامنا خود اعتمادی سے کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ بات کروں گا توسلیکشن پر اختلافات سامنے آجائیں گے۔ اس موقع پر یونس خان نے آگاہی مہم میں بھی حصہ لیا اور گاڑیوں کے ڈرائیورز کو ہدایات پر عمل کرنے اور ان کے فوائد بھی بیان کیے، یونس خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close