کھیل و ثقافت

پی سی بی نے پاکستان اورویسٹ انڈیز سیریز کو حتمی شکل دے دی

سیریز کے مقامات اور مجوزہ شیڈول ویسٹ انڈیز بورڈ کو بھجوا دیا گیا ، آغاز 23ستمبر کو ہوگا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریزکے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے مطابق سیریز کا آغاز23 ستمبر سے ٹی ٹونٹی میچ سے ہوگا۔پی سی بی نے پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے مقامات اور مجوزہ شیڈول ویسٹ انڈیز بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔ دو ٹی ٹوئنٹی میچز تئیس اور چوبیس ستمبر کو دبئی جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی ستائیس ستمبر کو شارجہ میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ون ڈے میچز تیس ستمبر کو دبئی ، دو اکتوبر کو شارجہ اور تیسرا پانچ اکتوبر کو ابوظہبی میں ککھیلا جائے گا۔ٹیسٹ سیریز میں پہلا ٹیسٹ تیرہ اکتوبر سے ابو ظہبی ، دوسرا ٹیسٹ اکیس اکتوبر سے دبئی اورتیسرا ٹیسٹ تیس اکتوبر سے شارجہ میں کرانے کی تجویز ہیجبکہ ڈے اینڈ نائٹ ابوظہبی میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے تاہم دبئی کا آپشن بھی زیر غور ہے۔ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے پہلے سات سے نو اکتوبر تک شارجہ میں پریکٹس میچ کرایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close