کھیل و ثقافت

بھارتی باکسر مجھ سے کسی صورت نہیں جیت سکتا

دومرتبہ عالمی چیمپئین بننے والے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر کا کہنا ہے کہ بھارتی باکسر وجندر سنگھ میرا اچھا دوست ہے، ابھی تک وہ باکسنگ کے میدان میں ناتجربہ کار اور نوآموز ہے،اس کھیل میں اسے بہت زیادہ تجربے کی ضرورت ہے.

عامر خان کا کہنا ہے کہ مجھے چیلنج کرنے سے پہلے اسے سوچنا چاہیے تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ اس کا کیرئر تباہ ہوجائے،اگر وجیندر سنگھ کے ساتھ میرا مقابلہ ہوگیا تو باکسنگ رنگ میں وجندر سنگھ کا مستقبل تاریک کردوں گا لیکن اس کے باوجود میں اس کی حوصلہ افزائی کرتارہوں گا.

یاد رہے کہ حال ہی میں ڈبلیو او ایشیا سپر مڈل ویٹ کا ٹائٹل جیتنے والے بھارتی باکسر وجندر سنگھ نے اب بین الاقوامی سطح کے نامور باکسرعامر خان کو مقابلے کا چیلنج کرکے بڑا معرکہ سر کرنے کاخواب دیکھناشروع کردیا ہے.

بھارتی باکسر نے عامر خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ وہ مینی پیکاؤ اور مے ویدر کو چھوڑیں اور اپنے روایتی حریف سے مقابلہ کریں،

واضح رہے کہ وجندر سنگھ نے مزید کہا کہ عامر خان حامی بھریں تو وہ پاکستان سمیت دنیا کے کسی بھی رنگ میں اترنے کو تیار ہیں،اور اگر عامر خان میرا چیلنج قبول کرلیتے ہیں تو یہ صدی کا بہترین اور نہ بھولنے والا مقابلہ ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close