صفحہ اول کھیل و ثقافت آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم اور فخر زمان کی ترقی

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم اور فخر زمان کی ترقی

53 second read
0
0
Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق بابراعظم اور فخر زمان ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جب کہ ابتدائی 10 بہترین بلے بازوں میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہیں جنہوں نے ایک درجہ ترقی پاکر پانچویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔

ترقی پانے والوں میں قومی ٹیم کے فخر زمان بھی شامل ہیں جو گیارہویں پوزیشن پر آگئے۔ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں بھارت کے روہت شرما دوسری اور نیوزی لینڈ کے روس ٹیلر نے کیرئیر میں پہلی مرتبہ تیسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے پاکستان کے خلاف حال ہی میں 86 اور 86 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

آئی سی سی رینکنگ میں انگلینڈ کے جوئے روٹ نے اپنی تیسری پوزیشن برقرار رکھی جب کہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تنزلی کے بعد چھٹی پوزیشن پر پہنچ گئے۔

جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسی نے ترقی پا کر ساتویں پوزیشن سبھال لی، بھارت کے شیکر دھاون اور نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن بدستور آٹھویں اور نویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے کوائنٹن ڈی کوک تنزلی کے بعد دسویں پوزیشن پر آگئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی تھی جس میں بابراعظم نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی جب کہ محمد حفیظ کی رینکنگ میں 16 درجے ترقی ہوئی تھی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
مزید مماثل خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

اب جو پرفارم نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، انضمام الحق

لاہور:  چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار صرف کپتان نہیں …