کھیل و ثقافت

کرکٹ کرپشن الزامات پر آئی سی سی نے سری لنکا کے 2 کرکٹرز کو معطل کردیا

دبئی: آئی سی سی نے کرکٹ کرپشن الزامات پر سری لنکا کے 2 کرکٹرز کو معطل کرکے 14 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل نے کرکٹ کرپشن میں الزامات پر سری لنکا کے 2 کھلاڑی نوان زوئیسا اور اویشکا گوناوردھنے کو معطل کرکے 14 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

نوان زوئیسا اور اویشکا گوناوردھنے پر دسمبر میں یواے ای میں کھیلی گئی ٹی ٹین کرکٹ لیگ میں ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی کا الزام ہے، بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر 40 سالہ نوان زوئیسا کوڈ کی چارشقوں اور گونا ورد نے کو دو شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹہرایا گیا ہے۔

پیسر پر تحقیقات میں عدم تعاون، کرپشن کرنے اور کھلاڑیوں کو اکسانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، 30 ٹیسٹ اور 95 ون ڈے میچوں میں سری لنکا کی نمائندگی کرنے والے زوئیسا کو اس سے پہلے نومبر میں بھی آئی سی سی کی جانب سے تین خلاف ورزیوں پر معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اب انہیں ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے معطل کیا گیا ہے، بائیں ہاتھ کے اوپنر اویشکا گوناورد 6 ٹیسٹ اور 61 ون ڈے میچ سری لنکا کی جانب سےکھیل چکے ہیں، انہیں ایونٹ کے شرکا کو کرپشن کے لیے اکسانے اور اینٹی کرپشن یونٹ سے عدم تعاون کے الزامات کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close