کھیل و ثقافت

انگلینڈ کیخلاف جیت قوم کیلئے عید کا تحفہ ہے، کپتان سرفراز احمد

ناٹنگھم: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی جیت کا کریڈٹ کسی ایک کو نہیں پوری ٹیم کو جاتا ہے اور ٹیم نے قوم کو عید سے قبل تحفہ دیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں مزید بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

میچ کے بعد سرفراز احمد نے کہا کہ اچھی اوپننگ شراکت نے ہماری جیت کی بنیاد رکھی۔اس کے بعد محمد حفیظ ،بابر اعظم اور بولروں نے ہمیں جیت پر گامزن کیا۔

سرفراز احمد نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کی اچھی کارکردگی میں فیلڈنگ کا کردار اہم ہوتا ہے ۔انگلینڈ کی ون ڈے سیریز میں ہم نے خراب فیلڈنگ کی تھی اللہ کا شکر ہے کہ گیارہ مسلسل میچ ہارنے کے بعد ہم نے اچھی کارکردگی دکھائی اور اسی جذبے کو ٹورنامنٹ میں قائم رکھنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ورلڈ کپ 2019ء میں پہلی فتح، انگلینڈ کو 15رنز سے شکست

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے کہا کہ پاکستان بہت اچھا کھیلا لیکن ہم اس میچ کے اچھی اور مثبت چیزوں کے ساتھ بنگلہ دیش کے میچ میں جائیں گے۔

مین آف دی میچ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہمیں ایک جیت کی ضرورت تھی۔ہم انگلینڈ آئے تھے تو اچھا کھیلنے کے باوجود ہار رہے تھے۔کل ہم نے پریکٹس کے بعد میٹنگ کی اور سب کو یہی بتا یا گیا کہ ہم کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہم جو نتائج دے رہے تھے ہماری ٹیم اس سے کہیں بہتر تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close