کھیل و ثقافت

ساﺅتھ ایشین گیمز، ہاکی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو گا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ساﺅتھ ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں آج سونے کے گولڈ میڈل کیلئے روائتی حریف پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم اس پورے ایونٹ میں مشکلات سے دوچار رہی ہے۔ ایک کھلاڑی کو بھارت کا ویزہ نہ مل سکا تو گول کیپر عمران بٹ انجری کا شکار ہو گئے اور فرید احمد بخار میں مبتلا ہو گئے جس پر ہاکی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ کو ہی میدان میں اترنا پڑا اور وہ آج کے میچ میں بھی کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتریں گے۔ 
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس قدر مشکلات کے باوجود پاکستان ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابل شکست رہا ہے اور راﺅنڈ میچ میں بھارت کو بھی شکست سے دوچار کر چکا ہے تاہم دیکھنا یہ ہے کہ آج کے میچ میں فتح حاصل کر کے گولڈ میڈل کون اپنے نام کرتا ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close