کھیل و ثقافت

پاکستان کے خلاف سیریز سے اہم انگلش آل راؤنڈر دستبردار

مانچسٹر : مایہ ناز انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف بقیہ ٹیسٹ سیریز سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جاری ہیں تاہم اس دوران انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بین اسٹوکس کے میچز سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس پاکستان کے خلاف بقیہ دو میچز میں نہیں کھیلیں گے، اسٹوکس اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کےلیے نیوزی لینڈ جائیں گے۔

خیال رہے کہ مانچسٹر ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی تھی۔

انگلینڈ کی آدھی ٹیم 146 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی اس کے بعد جوز بٹلر اور کرس ووکس نے 139 رنز کی شاندار شراکت داری قائم کرتے ہوئے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس نے ناقابل شکست 84 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جوز بٹلر 75 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ نے دو مرتبہ اولڈ ٹریفورڈ کے میدان میں دو سو سے زائد رنز کا ہدف حاصل کیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف دوہزار چار میں دو سو اکتیس رنزکاہدف تین وکٹ پرحاصل کیا تھا۔ دوسری مرتبہ دوہزار آٹھ میں نیوزی لینڈ کا دو سو چورانوے رنزکاہدف چار وکٹپرمکمل کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close