کھیل و ثقافت

پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم کو شکست

ڈربن : جنوبی افریقہ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دید ی۔

پاکستانی ٹیم کی طرف سے دیا گیا 125 رنز کا ہدف جنوبی افریقہ کی ٹیم نے باآسانی حاصل کرلیا،جنوبی افریقہ کی جانب سے برٹز 52رنز بناکر نمایاں رہیں،جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 125 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےآٹھ وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے تھے،پاکستان کی جانب سے عائشہ نسیم نے 31اور کائنات امتیاز نے 24 رنز سکور کئیے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ماریزانا کیپ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تین میچوں کی ٹی 20 سریز کا دوسرا میچ 31 جنوری کو ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close