More share buttons
Share with your friends










Submit
کھیل و ثقافت

پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرانے کا فیصلہ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

دبئی: پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

 پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہی کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر تھی اتفاق کیا گیا کہ اگر غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کے لئے پاکستان نہیں آتے تو پھر بھی فائنل ہر صورت لاہور میں ہی ہوگا اور اس سے فرنچائز مالکان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا، سری لنکا اور بنگلا دیش سمیت 50 غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل فائنل کے لئے پاکستان آنے پر رضا مند ہیں جبکہ کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کوچز بھی پی ایس ایل فائنل کے لئے لاہور آنے پر آمادگی ظاہر کر چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کے لئے پاکستان آنے والے ہر غیر ملکی کھلاڑی کو 10 ہزار ڈالر اضافی دیئے جائیں گے جبکہ انہیں وی وی آئی پی سیکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور میں ہونے والے خود کش حملے کے بعد اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اب پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں نہیں ہو گا تاہم دبئی میں پی سی بی، پی ایس ایل انتظامیہ اور فرنچائز مالکان کے اجلاس کے بعد اس قسم کی تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں اور اب پاکستان سپر لیگ کا فائنل 5 مارچ کو لاہور میں ہی ہو گا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close