کھیل و ثقافت

آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی کی منگنی کی تصدیق کر دی

کیا پاکستان ٹیم کے عالمی شہرت یافتہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کرلی ہے؟

 

 

 

حال ہی میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں اپنی بیٹی کی منگنی کی تصدیق کر دی ہے۔

 

شاہد آفریدی نے انٹرویو میں بتایا کہ عالمی شہرت یافتہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے اہل خانہ دو سال سے میری فیملی سے رابطے میں تھے اور شاہین شاہ آفریدی کے لیے میری بیٹی کا رشتہ مانگ رہے تھے۔

 

شاہد آفریدی نے بتایا کہ اب دونوں خاندان ، شاہین شاہ آفریدی اور میری بیٹی کی رضامندی سے یہ رشتہ طے ہو گیا ہے۔

 

شاہد آفریدی نے یہ بھی بتایا کہ ابھی ان کی بیٹی نے فی الحال ایف ایس سی امتحانات مکمل کیے ہیں۔

 

واضح رہے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی نے کہا تھا کہ دونوں خاندان رشتے کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close