کھیل و ثقافت

بطور پاکستانی لیگ کھیلنے کے لیے جاؤں تو زیادہ فخر محسوس کروں گا ، محمد عامر

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ میں کوئی آئی پی ایل کھیلنے نہیں جارہا، بطور پاکستانی لیگ کھیلنے کے لیے جاؤں تو زیادہ فخر محسوس کروں گا۔

 

 

 

پروگرام ’اسپورٹس روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، ہم بھی چاہتے ہیں پاک بھارت تعلقات بہتر ہوں اور اچھی کرکٹ ہو، بھارتی شائقین بھی پاکستانی پلیئرز کو وہاں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔

 

محمد عامر نے وضاحت کی کہ میں کسی اور ملک کی نمائندگی کرنے نہیں جارہا اور نہ ہی آئی پی ایل کھیلنے جارہا ہوں، میرے پاس رہائشی کارڈ ہے برطانیہ کا پاسپورٹ ملتا ہے تو وہ میرا حق ہے۔

 

 

فاسٹ بولر نے کہا کہ ٹیم کا ماحول خراب ہوگا تو ہمارے ملک کا ہی نقصان ہوگا، ٹیم کا ماحول خراب نہ ہو اسی لیے میں الگ ہوگیا تھا۔

 

پی ایس ایل سے متعلق محمد عامر نے کہا کہ لیگ کے میچز پاکستان میں کھیل کر مزہ آیا اب ابوظبی میں کھیل دکھانے کا وقت ہے، ہم ابوظبی میں رنگ جمانے کو تیار ہیں۔

 

محمد عامر نے کہا کہ کراچی کنگز میرے لیے فیملی بن چکی ہے، ہمارے پاس جو متبادل کھلاڑی آئے ہیں وہ بھی بہترین ہیں، ہمارا بولنگ اٹیک بہترین ہے انشا اللہ کامیابی ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close