کھیل و ثقافت

وقار یونس اور انتخاب عالم سٹے بازوں کیساتھ رابطہ میں تھے: سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

لاہور: سابق وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ وقار یونس اور انتخاب عالم کے سٹے بازوں کے ساتھ روابط تھے۔ تفصیلات کے مطابق بکیوں کی دھمکیوں سے گھبرا کر ملک سے بھاگنے والے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر بھی میدان میں آگئے ہیں جنہوں نے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے مشکوک لوگوں سے رابطے تھے جبکہ انتخاب عالم بھی سٹے بازوں کے ساتھ رابطے میں ہوتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ انو بھٹ نامی سٹے باز کو بورڈ کے موجودہ آفیشل نے دانش کنیریا سے ملوایا اور انو بھٹ بورڈ کے ایک موجودہ آفیشل کا دوست بھی ہے ۔”الیاس نامی بکی کے پاس سلیم ملک کا پیسہ ہوتا تھا “۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close