کھیل و ثقافت

کرسٹیانو رونالڈو نے کیریئر کے 800 گول مکمل کر لئے

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 800 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ۔

رونالڈو نے پریمیئر لیگ میں انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے آرسنل کے خلاف 2 شاندار گول کرکے کیریئر میں مجوعی طور پر 800 گول مکمل کیےجس کے بعد وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

رونالڈو کے مجموعی گولز کی تعداد 801 ہوگئی ہے ۔

کرسٹیانو رونالڈو نے ریال میڈرڈ سے کھیلتے ہوئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے 130، جووینٹس کے لیے 101 پرتگال کی طرف سے ریکارڈ 115 گول کیے۔

واضح رہے کہ سب سے زیادہ انٹرنیشنلز گولز 115 کا ریکارڈ بھی کرسٹیانو رونالڈو کے پاس ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close