کھیل و ثقافت

انگلینڈ نے اپنے ساتھ بنگلہ دیش کو بھی سیمی فائنل میں پہنچا دیا

برمنگھم:انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر اسے ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے جس کے باعث بنگلہ دیش 3پوائنٹس کے ساتھ سیمی فائنل میں کوالیفائی کر گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کیخلاف میچ میں اگر آسٹریلیا کو فتح مل جاتی تو سیمی فائنل میں انگلینڈ اور آسٹریلیا دونوں ہی پہنچ جاتے  کیونکہ آسٹریلیا کے پوائنٹس چار ہو جانے تھے اور انگلینڈ کے بھی 4ہی رہنے تھے تاہم اس صورت میں بنگلہ دیش کو سیمی فائنل تک رسائی نہیں ملنی تھی لیکن انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دے کر بنگلہ دیش کی راہ ہموار کر دی ہے ۔آسٹریلیا شکست کے بعد گروپ میں 2پوائنٹس کے تیسری پوزیشن پر آ گیاہے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھی پوزیشن پر اور دونوں ہی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں ۔آسٹریلیا کو شکست کی صورت میں بنگلہ دیش 3پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو گیاہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close