کھیل و ثقافت

انگلینڈ ٹیم کی ایشز میں عبرتناک شکست ، انگلش میڈیا نے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا

لندن: ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر انگلش میڈیا نے کھلاڑیوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے اور کوچ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 

برطانوی اخبار نے کینگروز کے ہاتھوں انگلش ٹیم کی شکست پر لکھا کہ اہم سیریز سے قبل ٹیم کی تیاری ناقص تھی، انگلینڈ کے کوچ اور سلیکٹر کرس سلور ووڈ کمزور اور دھیمے کوچ ثابت ہوئے۔

اخبار نے لکھا کہ کرونا وبا کے دوران کھلاڑیوں نے فٹنس پر سمجھوتے کئے، کھلاڑیوں نے کثرت سے شراب نوشی کی، ایک کھلاڑی نے اسکن فیٹ ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا تو کسی کھلاڑی کا بھی ٹیسٹ نہیں ہوا۔

اخبار نے لکھا کہ انگلش ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی 1980 کے بعد بدترین تھی، فیلڈنگ بھی انتہائی ناقص رہی، سیریز میں 17 کیچز ڈراپ ہوئے جبکہ 3 وکٹیں نو بالز کی نظر ہوئیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں کھیلی جارہی ایشز سیریر میں کینگروز نے انگلش ٹیم کو 0-4 کی عبرتناک شکست سے دوچار کیا، انگلینڈ کے کرکٹ شائقین نے ٹیم کی بدترین کارکردگی پر کوچ اور کپتان جو روٹ کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close