Uncategorized

9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 24 جنوری تک ملتوی

بانی پی ٹی آئی عمران خان، وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کیخلاف درج نو مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 24 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید احمدنے سانحہ نو مئی کے 12 مقدمات میں انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

ہفتہ کے روز سماعت اے ٹی سی کے جج ملک اعجاز آصف کے چھٹی پر ہونے کے باعث بنا کسی کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

تاہم، تینوں ملزمان رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اب 24 جنوری کو ہوگی اور تمام تھانوں کی پولیس تفتیشی ٹیموں اور پراسکیوٹرز کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے 12 مقدمات، شاہ محمود قریشی نے 6 جبکہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے نو مئی کے حوالے سے درج ایک مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close