انٹرٹینمنٹ

اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی دوسری شادی کا طرف اشارہ دے دیا

جویریہ عباسی کی دوسری شادی کی خبریں زیرِ گردش ،  جویریہ جلد دوسری شادی کرنے والی ہیں۔

جویریہ عباسی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہیںڈل پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے کسی مرد کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جویریہ عباسی نے انگوٹھی بھی پہنی ہوئی ہے جوکہ بظاہر اُن کی منگنی کی انگوٹھی لگ رہی ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ‘شروعات’، اس پوسٹ پر جویریہ عباسی کو دوسری شادی کی خوشخبری سُنانے پر مبارکباد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب انسٹاگرام پر شوبز کی خبروں پر گہری نظر رکھنے والے معروف بلاگر پیج عرفانستان نے اپنی پوسٹ بتایا کہ جویریہ عباسی بہت جلد دوسری شادی کرنے والی ہیں۔
واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، شادی کے ایک سال بعد اُن کے ہاں بیٹی عنزیلہ عباسی کی پیدائش ہوئی تھی۔

جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کے درمیان سال 2009 میں طلاق ہوگئی تھی، والدین کی طلاق کے بعد سے عنزیلہ عباسی اپنی والدہ کے پاس ہی رہیں اور سال 2023 میں جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی شادی کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close