دنیا

یہ لڑکی اس گوریلے کو فون پر کیا دکھارہی ہے جو یہ خاموشی سے دیکھ رہا ہے؟ جان کر آپ کو بھی اچھا لگے گا

نیویارک: چڑیا گھر کی سیر کو جانے والے انسان عام طور پر جانوروں کو دیکھ کر لطف حاصل کرتے ہیں لیکن امریکی لڑکی لنڈسے کاسٹیلو ریاست کنٹیکی کے لوئز ول چڑیا گھر گئیں تو وہاں موجود گوریلے کو ایسی مزیدار تفریح فراہم کرنے لگیں کہ خوشی سے گوریلے کی باچھیں کھل گئیں۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق لنڈسے کہتی ہیں کہ وہ گوریلے کے باڑے کی جانب گئیں تو وہاں ایک خاتون کو دیکھا جو گوریلے کے پاس بیٹھی اسے اپنے موبائل فون پر کچھ دکھارہی تھیں۔ گوریلا بھی انتہائی انہماک کے ساتھ موبائل فون کی سکرین پر دیکھ رہا تھا اور بڑا خوش نظر آرہا تھا ۔ لنڈسے یہ جان کر حیران ہوئیں کہ خاتون اپنے موبائل فون پر گوریلے کو ننھے بندروں کی شرارتوں سے بھری ویڈیوز دکھا رہی تھیں، جنہیں دیکھ کر وہ بے حد خوش تھا۔

 

لنڈسے کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بھی موبائل فون پر ایسی ویڈیوز موجود تھیں اور انہوں نے بھی گوریلے کو یہ ویڈیوز دکھائیں۔ وہاں موجود دوسری خاتون نے لنڈسے کو بتایا کہ وہ اکثر چڑیا گھر آتی ہیں اور اس گوریلے کے پاس بیٹھ کر اسے ویڈیوز دکھاتی ہیں۔ لنڈسے نے مزید بتایا کہ یہ گوریلا نہ صرف ویڈیوز شوق سے دیکھتا ہے بلکہ جب ویڈیو تبدیل کرنے کو اس کا جی چاہتا ہے تو بازو اٹھا کر اشارہ بھی کرتا ہے۔ اگر فون کی سکرین اس کی نظروں سے ہٹنے لگے تو گردن آگے بڑھا کر اسے دیکھنے کی کوشش کرتا ہے۔ لنڈسے نے اس واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں تو انٹرنیٹ صارفین گوریلے کے اس شوق کے بارے میں جان کر بہت خوش بھی ہوئے اور حیران بھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close