دنیا

کیا آپ بتاسکتے ہیں سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین کے دل جیتنے والی ان 3 بہنوں کی عمریں کیا ہیں

تائیپی: بعض لوگوں کو ایسے جینز وراثت میں ملتے ہیں کہ وہ ’عمرچور‘ ہوتے ہیں، یعنی اپنی عمر سے کہیں کم عمر نظر آتے ہیں۔ تائیوان میں ایسا ایک پورا خاندان موجود ہے جس کی خواتین نے سوشل میڈیا صارفین کو ششدر کر رکھا ہے کیونکہ ان کے انتہائی کم عمر نظر آنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے ان کی تصاویر میں ماں بیٹی میں فرق کرنا بھی مشکل ہو چکاہے۔ ویب سائٹ viralnova.com کی رپورٹ کے مطابق ان خواتین کا تعلق ’ہسو‘ (Hsu)فیملی سے ہے جسے تائیوانی میڈیا میں ’منجمد عمروں والا خاندان‘ کہا جاتا ہے۔

 

اس خاندان کی تین بہنوں نے گزشتہ دنوں اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ ہر صارف کا کہنا ہے کہ ان تینوں کی عمر 25سال سے زیادہ نہیں ہو سکتی، لیکن حقیقت انتہائی حیران کن ہے۔ اس تصویر میں بائیں سے دائیں لورے، فے فے اور شیرون نامی بہنیں ہیں جن اصل عمریں بالترتیب 41، 40اور36سال ہیں۔دوسری تصویر میں ان میں سے دو بہنیں اپنی ماں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ درمیان والی ’لڑکی‘ ان کی ماں ہے جو اپنی بیٹیوں کی عمر کی لگتی ہے لیکن درحقیقت اس کی عمر 63سال ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close