دنیا

شادی کی تقریب میں دولہا کو سرپرائز دینے کی کوشش میں دلہن جان سے ہاتھ دھو بیٹھی, ویڈیو سامنے آگئی

برازیلیا: برازیل میں ایک دلہن کی خواہش تھی کہ وہ ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر اپنی شادی کی تقریب میں جائے اور اپنے دولہا کو سرپرائز دے لیکن بدقسمتی سے اسے یہ سرپرائز دینا مہنگا پڑ گیا اور جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے شہر ساﺅ پولو کی ’روزمیری ڈو ناشی مینتو سیلوا‘ نامی دلہن کی خواہش تھی کہ وہ ہیلی کاپٹر پر بیٹھ کر اپنی شادی کی تقریب میں جائے اور اپنے دولہا کو حیران کر دے۔ چنانچہ اس نے ہیلی کاپٹر کا انتظام کیا اور اپنے بھائی اور ایک خاتون ویڈیو، فوٹوگرافر کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر تقریب کی طرف سفر شروع کر دیا۔

 

خاتون ویڈیو گرافراس سفر میں دلہن اور ہیلی کاپٹر میں موجود دیگر افراد کی ویڈیو بنا رہی تھی۔ جب ہیلی کاپٹر آدھا راستہ طے کر چکا تو اچانک ہچکولے کھانے لگا اور اگلے ہی لمحے زمین پر آ رہا۔ حادثے میں دلہن، اس کا بھائی، 8ماہ کی حاملہ فوٹوگرافر اور پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور روزمیری کا 32سالہ منگیتر اوڈرلے ڈیماسینو تقریب میں اپنی دلہن کا انتظار کرتا رہ گیا۔حادثے کی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ یہ پائلٹ کی غلطی کی وجہ سے پیش آیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close