دنیا

اسرائیل کا ایران کی جوہری تنصیبات کو ہدف بنانے کے لیے فوجی مشق شروع کرنے کا فیصلہ

تہران: اسرائیلی فورسز اس ماہ کے آخر میں فوجی مشقوں کے دوران ایران پرحملے کی مشق کریں گی۔

صیہونی ریاست اسرائیل نے ایک بار بھر مسلم ملک ایران کے گرد گھیراؤ تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز اس ماہ کے آخر میں اہم فوجی مشقوں کے دوران ایران پرحملے کی مشق کریں گی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات کو ہدف بنانے کے تناظر میں ایک بڑی فوجی مشق شروع کر رہا ہے۔ اسرائیلی دفاعی فورسز کی یہ مشق قبرص میں انتیس مئی سے شروع ہو گی۔

اسرائیل کی مشقیں ایسے وقت ہونے جا رہی ہیں جب امریکہ اور دیگر عالمی طاقتیں ایران کے متنازع جوہری پروگرام کے حوالے سے تہران کے ساتھ مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close