دنیا

ہوس کے پجاری ’سوزوکی‘ کی نوجوان دوشیزہ کے ساتھ بد فعلی، پولیس نے گرفتار کرلیا

ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ہوس کے پجاری ’توشیاکی سوزوکی ‘ نامی شخص نے 20 سال کی ایک نوجوان دوشیزہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنادیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے۔ ورلڈ وائڈ ویئرڈ نیوز کے مطابق 29 سالہ توشیاکی سوزوکی نامی شخص ٹوکیو کے ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتا ہے ۔ ایک رات 20 سالہ لڑکی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے آئی اور جب کھانا کھا کر واپس جانے لگی تو ہوس کے پجاری سوزوکی نے اس کا پیچھا شروع کردیا اور زبردستی اس کے گھر میں گھس گیا۔

سوزوکی نے نوجوان لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اس کے ساتھ بدفعلی کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ جنسی درندنے کے فرار ہونے کے بعد لڑکی نے پولیس کو اطلاع دی جس نے سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوزوکی کے خلاف چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور بدفعلی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، دوران تفتیش ملزم نے اپنے گھناﺅنے جرم کا ارتکاب کرلیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close