دنیا

سری لنکن حکومت کا معاشی بحران پر ہفتے میں چار دن کام کا فیصلہ

سری لنکا میں سرکاری شعبے کے ملازمین کیلئے ہفتے میں 4 دن کام کی منظوری دے دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سرکاری ملازمین کو 3 ماہ تک ہفتے میں 3 دن چھٹی دی جائے گی، ہفتے میں تین چھٹیوں کا مقصد ایندھن کی قلت سے نمٹنا ہے۔

سری لنکن محکمہ اطلاعات کا کہنا ہے کہ تین چھٹیوں کا مقصد ملازمین کیلئے کاشتکاری کی حوصلہ افزائی کرنا بھی ہے، آنے والے دنوں میں خوراک کی قلت کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔

محکمہ اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ سرکاری ملازمین چھٹیوں میں اناج اگانے کی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کو زرمبادلہ کی کمی کے باعث ایندھن، خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close