دنیا

حلب کے ہوائی اڈے پر اسرائیل کے میزائل حملے

دمشق : چار اسرائیلی میزائلوں نے رن وے اور ہوائی اڈے کے ڈپو کو نشانہ بنایا

اسرائیل نے حلب کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے کی وجہ مبینہ ایرانی کارگو طیارے کی لینڈنگ کو قرار دیا ہے۔

شام کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ اسرائیل نے حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو میزائل سے نشانہ بنایا، جس سے کچھ مادی نقصان پہنچا ہے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔ اطلاعات کے مطابق حملے کے بعد آگ لگ گئی۔

برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ چار اسرائیلی میزائلوں نے رن وے اور ہوائی اڈے کے ڈپو کو نشانہ بنایا، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہاں ایران کی طرف سے فراہم کیے گئے میزائل موجود تھے۔

خبروں میں بتایا گیا کہ رن وے کو نشانہ بنانے کا واقعہ ایرانی "ماہان ایئر” کے ایک کارگو طیارے کی لینڈنگ سے قبل پیش آیا۔ بمباری سے رن وے لینڈنگ کے قابل نہ رہا، جس کے بعد وہ دمشق ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہوا۔ وہاں بھی ایرانی طیارے کا تعاقب کیا گیا اور ہوائی اڈے پر بمباری کی گئی۔

اسرائیلی ذرائع نے بتایا کہ ان حملوں کا مقصد حلب میں دو ایرانی طیاروں کی لینڈنگ کو روکنا تھا۔ شام کا کہنا ہے کہ ملکی طیارہ شکن دفاع نے دارالحکومت دمشق کے اوپر "دشمن” کے میزائلوں کو روک دیا ہے، میزائل اسرائیلی تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close