دنیا

سمندری طوفان ایئن نے فلوریڈا میں شدید تباہی مچادی

طوفان آج ریاست ساؤتھ کیرولائنا سے ٹکرائے گا

سمندری طوفان آئی این نے امریکی ریاست فلوریڈا میں شدید تباہی مچادی۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سڑکیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہنے سے کئی جزائر کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

فلوریڈا کے متاثرہ علاقوں میں اب بھی 22 لاکھ صارفین کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

ریاست کے وسطی علاقوں میں سیلاب کی بدترین صورتحال ہے۔ طوفان ایئن کو فلوریڈا کی تاریخ کی سب سے بڑی قدرتی آفت بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طوفان کے باعث امریکا بھر میں 19 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔طوفان کیٹگری ون کی شدت کے ساتھ آج ریاست ساؤتھ کیرولائنا سے ٹکرائے گا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے طوفان کے باعث ہونے والے نقصانات کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close