دنیا

دوران پرواز اس جہاز سے کیا چیز ٹکرائی تو یہ حالت ہوگئی؟ کوئی پرندہ یا ڈرون نہ تھا بلکہ

انقرہ: پرندہ یا ڈرون وغیرہ ٹکرانے پر ہوائی جہازوں کو سخت خطرہ لاحق ہو جاتا ہے اور اکثراوقات انہیں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑتی ہے لیکن گزشتہ روز ترکی میں ایک مسافر طیارے سے ایسی چیز ٹکرا گئی کہ کبھی کسی نے ایسا سنا بھی نہ تھا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق ترکی میں گزشہ چند روز سے شدید طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں اور استنبول شہر کی سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہے۔ ترکش ایئرلائنز کا یہ طیارہ استنبول آ رہا تھا کہ شہر سے کچھ فاصلے پر ہی طوفانی بارش اور ژالہ باری شروع ہو گئی اور گولف بال کے سائز کا ایک اولہ جہاز کے سامنے والے حصے میں لگنے سے اسے شدید نقصان پہنچا اور یہ گرکر تباہ ہونے سے بال بال بچا۔

 

رپورٹ کے مطابق حادثہ پیش آنے پر جہاز بری طرح فضاءمیں ہچکولے کھانے لگا۔ تاہم پائلٹ کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کواستنبول سے 170میل دور کیناکیلے شہر میں ہنگامی طور پر بحفاظت اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔ واضح رہے کہ استنبول اور اس کے گردونواح میں اس قدر شدید طوفانی بارش ہوئی ہے کہ اولے لگنے اور دیگر حادثات میں 10سے زائد مسافر زخمی ہوگئے جن میں سے 2کی حالت تشویشناک ہے۔ شہر کی سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے جس میں بسیں بھی آدھی سے اوپر تک ڈوبی ہوئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close