دنیا

مودی سرکار کی مسلم دشمن ، حلال گوشت پر پابندی کا بل لانے کی تیاری

کرناٹک:  نام نہاد سیکولر جمہوریت کی دعویدار مودی سرکار کرناٹک میں حلال گوشت پر پابندی کا بل لانے کی تیاری کر رہی ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد مودی کی  حکومت اب حلال گوشت پر پابندی کا بل لانے کی تیاری کر رہی ہے۔

رواں برس مارچ میں ہندوؤں کے تہوار یوگادی کے موقع پر انتہاپسندوں نے گوشت کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور تب سے باقاعدہ ایک مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

مودی سرکار نے ہندو انتہا پسند جماعتوں کو خوش کرنے اور ووٹ حاصل کرنے کی لالچ میں یہ بل چند دنوں میں شروع ہونے والے اسمبلی کے سیشن میں لانے کا ارداہ ظاہر کیا۔

بل بی جے پی کے کرناٹک سے رکن اسمبلی روی کمار پیش کریں گے جو اس سے قبل حلال گوشت پر پابندی کے لیے کرناٹک کے گورنر کو خط بھی لکھ چکے ہیں۔

اپوزیشن جماعت کانگریس نے حکمراں جماعت کے اس ارادے کو بھانپتے ہوئے پارلیمان میں بل کے خلاف سخت مزاحمت کا اعلان کردیا جب کہ مسلم جماعتوں نے بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
آمرانہ رویہ رکھنے والی بی جے پی نے اپوزیشن جماعت اور مسلم جماعتوں کے احتجاج کو نظر انداز کرتے ہوئے بل پیش کرنے پر ڈٹے رہنے کا عندیہ دیا ہے جس سے ایک بار پھر کرناٹک میں کشیدگی کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close