دنیا

آکلینڈ سے اُڑان بھرنے والا طیارہ 16 گھنٹے فضا میں گھوم پھر کر واپس وہیں آگیا

آکلینڈ: نیوزی لینڈ سے امریکا جانے والا طیارہ 16 گھنٹے کی پرواز کے بعد واپس وہیں آگیا جہاں سے پرواز بھری تھی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آکلینڈ سے اُڑان بھرنے والی ایئر نیوزی لینڈ کی فلائٹ 16 گھنٹے کی مسافت طے کرنے کے بعد امریکا پہنچی تو اسے واپس جانے کا کہہ دیا گیا اور یوں طیارہ واپس آکلینڈ آگیا۔

ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایئرپورٹ کے ٹرمینل پر آتشزدگی کی وجہ سے پرواز کو کسی اور ایئرپورٹ لے جانے کو کہا گیا لیکن دوسرے امریکی ہوائی اڈے پر اترنے سے کاروباری سرگرمیوں میں بہت زیادہ خلل پڑتا اس لیے طیارے کو واپس لانا پڑا۔

ایئر لائن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کسی اور امریکی ایئرپورٹ پر طیارہ اتارتے تو طیارہ کئی دنوں تک وہیں کھڑا رہتا جس سے متعدد دیگر شیڈول سروسز اور صارفین متاثر ہوتے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close