دنیا

برطانیہ میں برفانی طوفان لاریسا سے نظامِ زندگی درہم برہم

برطانیہ ( Britain ) میں برفانی طوفان لاریسا ( Storm Larisa ) سے نظامِ زندگی درہم برہم ہوگئی ہے ، طوفان کے بعد جنوب مغربی علاقوں میں مزید برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق یارک شائر ( York Shire ) میں طوفان لاریسا میں برفباری کے دوران ہزاروں گھروں کی منقطع ہونے والی بجلی بریک ڈاؤن کو کئی گھنٹوں بعد بحال کردیا گیا ہے۔

جنوبی انگلینڈ کے علاوہ بقیہ تمام علاقوں میں یلو وارننگ برقرار ہے۔

 

برطانوی میٹ آفس کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ، انگلینڈ اور ویلز کے بعض دیہی علاقوں میں رات کو درجہ حرارت منفی 13 ڈگری تک گرسکتا ہے، جب کہ محکمے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم کی صورتِ حال مزید شدت اختیار کرے گی۔

شیفیلڈ میں برفباری کے سبب اسکول بند کردیئے گئے ہیں، جہاں گزشتہ روز جمعہ 10 مارچ کو 1970 کے بعد سے مارچ میں سب سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی گئی۔

شیفیلڈ میں گزشتہ روز 30 سینٹی میٹر تک ریکارڈ برفباری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی انگلینڈ، اسکاٹ لینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں آج پورے دن بارش اور برفباری متوقع ہے۔

دوسری جانب ویلز اور شمال مغربی انگلینڈ میں شدید برف باری کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا ، ویلز میں 200 سے زیادہ اور شمالی آئر لینڈ میں 100سے زیادہ اسکولز بھی بند رہے۔ برطانیہ کے مختلف علاقوں میں برفباری کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

انگلینڈ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں چالیس سینٹی میٹرتک برفباری متوقع ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close