دنیا

بچوں سے جنسی تعلق استوار کرنے کے جرم میں 6 خواتین ٹیچرز گرفتار

امریکا میں بچوں سے جنسی تعلق استوار کرنے کے جرم میں 6 خواتین اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے ڈین ویل کی 38 سالہ ایلن شیل کو جمعرات کو گیرارڈ کاؤنٹی ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں خاتون ٹیچر پر تھرڈ ڈگری ریپ کا الزام لگایا گیا کہ “دو 16 سالہ لڑکوں کے ساتھ تین مواقع پر جنسی تعلقات” قائم کیے۔

اس سے قبل ایلن شیل نے ووڈلاون ایلیمنٹری اسکول میں استاد کے معاون کے طور پر کام کیا اور اس سے پہلے لنکاسٹر ایلیمنٹری اسکول میں ملازمت کی تھی۔
والدین کی شکایت پر اسکول انتظامیہ نے ایلن کو جبری رخصت پر بھیج دیا تھا۔
دوسری جانب آرکنساس کی معلمہ 32 سالہ ہیدر ہیئر کو فرسٹ ڈگری کے سنگین ریپ چارج کا سامنا ہے جس میں وہ ایک نوعمر طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات میں رہیں۔

نیویارک پوسٹ کی خبر کے مطابق، اوکلاہوما سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ایملی ہینکوک کو بھی جمعرات کو مقامی پولیس کو ایک طالب علم کے ساتھ اس کے مبینہ تعلقات کی اطلاع ملنے پر گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکہ میں حالیہ دنوں میں خواتین اساتذہ کو طالب علموں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے کے شبہ میں کم ازکم 6 اساتذہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close