دنیا

اس آدمی کو افغانستان میں اس طرح باندھ کر سرعام پتھر کیوں مارے جارہے ہیں؟ حقیقت جان کر آپ بھی کانپ اُٹھیں گے

کابل: شدت پسند تنظیم داعش کی شام اور عراق میں تو پسپائی ہو چکی لیکن غالباً افغانستان میں یہ کمزور ہونے کی بجائے اور مضبوط ہو رہی ہے۔ افغانستان میں اس تنظیم کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کا ایک ثبوت سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی وہ تصاویر ہیں جن میں ایک شخص کو کسی قانونی عدالت کی بجائے داعش کی عدالت سے سنگساری کی سزا سنائے جانے اور پھر اس سزا پر عمل در آمد کے مناظر دکھائی دیتے ہیں۔ ویب سائٹ abna24.comکے مطابق یہ واقعہ 27 فروری کے روز افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے شہر وزیر تنگی میں پیش آیا جہاں ’داعش خراسان‘ نے ایک شخص کو بدکاری کا مجرم قرار دے کر سرعام سنگسار کیا۔

داعش سے متعلقہ متعدد ویب سائٹوں پر اس واقعے کی تصویری رپورٹ شائع کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو زمین پر گھٹنوں کے بل بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے اور اس کے اردگرد لوگوں کا ایک بڑا ہجوم جمع ہے۔ اس پر سنگ باری سے قبل داعش کے ایک جنگجو نے اس کا جرم بیان کیا ور پھر فیصلہ سنایا کہ اسے سنگساری کی سزا دی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی متعدد تصاویر میں سنگساری کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں، جبکہ ایک تصویر میں مبینہ مجرم کو مردہ حالت میں پڑے اور اس کے اردگرد بکھرے پتھروں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close