دنیا

پاک ایران وزرائے خارجہ ملاقات، جنوبی ایشیاء سے متعلق امریکی پالیسی کے اثرات و خطرات پہ تبادلہ خیال

تہران: وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے انتہائی خوشگوار ماحول میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ، سیکڑی خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت وفد کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ پاک ایران وزرائے خارجہ ملاقات میں جنوبی ایشیا سے متعلق امریکی پالیسی کے خطے پر اثرات و خطرات کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وزارت خارجہ پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف ایران کے صدر حسن روحانی کے علاوہ ایرانی نائب صدر اقتصادی اُمور محمد ناہاوندیان سے بھی ایک اہم ملاقات کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close