دنیا

امریکا: فلوریڈا کے ساحل پر اندھا دھند فائرنگ، بچوں سمیت 9 افراد زخمی

امریکی ریاست فلوریڈا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں ہالی ووڈ بیچ روڈ پر میموریل ڈے کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جہاں ایک مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری اور طبی عملے کو روانہ کیا گیا۔

ریسکیو اداروں نے فائرنگ سے زخمی ہونیوالوں کو ساحل سمندر پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کیں، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اس واقعے سے متعلق ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ ایک اور شخص کی تلاش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close