دنیا

اردن کے ولی عہد کی سعودی خاتون سے شادی

اردن کے ولی عہد حسین بن عبداللّٰہ اور سعودی خاتون شہزادی رجوہ خالد السیف کی شادی ہوگئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب قصر زہران میں منعقد ہوئی، شہزادی رجوہ خالد، شہزادہ ہاشم بن عبداللّٰہ دوم اور شہزادی سلمیٰ بنت عبداللّٰہ دوم کے ساتھ محل آئیں۔

شادی کے بعد رجوہ السیف اردن کی شہزادی بن گئی ہیں اور جب ولی عہد تخت سنبھالیں گے تو وہ ملکہ رجوہ ہوں گی۔

اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم اور ملکہ رانیہ نے مہمانوں کا استقبال کیا،شاہ عبداللّٰہ نے ولی عہد حسین بن عبداللّٰہ کو انصاف اور ملک کے دفاع کی نشانی کے طور پر تحفتاً ایک تلوار پیش کی۔

شاہی جوڑے کی شادی میں امریکی خاتون اول جل بائیڈن اور نیدرلینڈ کے بادشاہ نے بھی شرکت کی،تقریب میں 3 ہزار مہمان موجود ہیں، سوئیڈن کی شہزادی وکٹوریا اور جاپان کی شہزادی تاکاماڈو نے بھی شرکت کی۔

نوبیاہتا جوڑا تقریب ختم ہونے کے بعد ملکہ ایلزبتھ دوم کیلئے خصوصی طور پر تیار کردہ 1984 ماڈل کی رینج روور گاڑی میں اپنی منزل کی جانب روانہ ہوا، یہ گاڑی ملکہ ایلزبتھ کے دورہ اردن کیلئے بنوائی گئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close