دنیا

آرمی چیف کی کابل میں افغان صدر سے ملاقات، دوطرفہ امور پر بات چیت

کابل: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورہ پر کابل پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے، افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی نے آرمی چیف کا صدارتی محل میں استقبال کیا جب کہ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جنگ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ ڈی جی ملٹری آپریشنز اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک روزہ دورے پر کابل پہنچے ہیں جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی کے علاوہ افغان آرمی چیف اور دیگر عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی وزیر دفاع جم میٹس اور نیٹو سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے بھی افغانستان کے صدر اشرف غنی سے ملاقات کی تھی۔ افغان میڈیا کے مطابق جم میٹس اور جینز اسٹولٹن برگ نے عزم کیا کہ افغانستان کو دہشت گردوں کی پناہ گاہ نہیں بننے دیا جائے گا۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے خطے کے ممالک سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کا مطالبہ بھی کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close