دنیا

شہید فلسطینیوں کی تعداد 3300 سے تجاوز کرگئی

 امریکی صدر کی اسرائیل آمد سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے غزہ پر شدید بمباری کا سلسلہ جاری رکھا

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3300 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 13 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

امریکی صدر کی آمد سے قبل اسرائیلی فوج نے ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید ہوئے جب کہ 40 سے زائد شدید زخمی ہیں۔

روسی پیوٹن نے بھی غزہ کے اسپتال پر بمباری کو انتہائی خطرناک اور تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ یہ چیزیں ظاہر کرتی ہیں کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان لڑائی ختم ہونی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close