دنیا

شام کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتے ہیں

ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ان کا ملک شام کے ساتھ بہتر تعلقات چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی کو خطے میں سفارتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے

ترک حکومت کی پالیسی میں نیا موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ سنہ 2011 میں شام کے تنازعے کے آغاز ہی سے ترکی اور شام کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

ترکی کا عرصہ دراز یہ کہنا ہے کہ علاقائی امن صرف اسی صورت میں بحال ہو سکتا ہے اگر شامی صدر بشار الاسد اقتدار سے الگ ہو جائیں۔

بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں استحکام انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے اہم ہے۔

استنبول میںیہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے۔

گذشتہ چند برسوں میں ترکی کرد باغیوں اور شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ دونوں کی جانب سے بم دھماکوں کا نشانہ بنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close