Featuredدنیا

یہ جنگ نہیں بلکہ دہشت گردی ہے ، غزہ کی تباہ کن صورتحال دنیا کیلئے سبق ہے

اسرائیل حماس تنازع پر پوپ فرانسس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگ نہیں بلکہ دہشت گردی ہے

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا کہ غزہ کی تباہ کن صورتحال دنیا کیلئے سبق ہے۔

اسرائیل حماس تنازع پر پوپ فرانسس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جنگ نہیں بلکہ دہشت گردی ہے، یہ تنازع جتنا پھیلے گا، انسانیت کو اتنا ہی نقصان ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگوں سے اسی طرح کے حالات رونما ہوتے ہیں ، غزہ میں جاری جنگ فوری بند کی جائے ، جنگ سے انسانیت کو ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے۔

پوپ فرانسس کا مزید کہنا تھا کہ تنازع میں مرنے والے دونوں اطراف کے لوگوں کی موت پر افسوس ہے، دنیا میں امن قائم ہونا چاہیے، امن ہی سب کی جیت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close