دنیا

مغویوں کی بازیابی پر امریکی صدر ٹرمپ بھی پاکستان کے گن گانا شروع

واشنگٹن: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خاتون سمیت 5 غیر ملکیوں مغویوں کی بازیابی پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے پاک امریکا تعلقات کا ایک مثبت لمحہ قرار دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک فوج کے آپریشن میں امریکی خاتون سمیت 5 افراد کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر کام کررہی تھی جس کے بعد مغویوں کی بازیابی کو ممکن بنایا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اغواء ہونے والی امریکی خاتون کائیٹلن کولمین اور ان کے شوہر جوشوا بوائل بازیاب ہوگئے، دوران قید کولمین نے تین بچوں کو بھی جنم دیا تاہم اب یہ سب آزاد ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کا تعاون اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ خطے میں تحفظ فراہم کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی امریکی خواہش کا احترام کررہا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم دیگر مغویوں کی بازیابی اور مستقبل کے مشترکہ انسداد دہشت گردی آپریشنز کے لیے بھی اسی طرح کا تعاون اور ٹیم ورک دیکھنے کے لیے پر امید ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بھی پانچ غیر ملکی شہریوں کو بازیاب کرانے پر پاکستانی حکومت اور فوج کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستانی اور امریکی حکومتوں نے مل کر مغویوں کو بازیاب کرایا۔

خیال رہے کہ پاک فوج نے کارروائی کرکے 5 غیرملکی یرغمالیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے بازیاب کرایا جس میں ایک کینیڈین اس کی امریکی بیوی اور3 بچے شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close