دنیا

اسرائیل ، امریکا غزہ میں 10 سال بھی لگا دیں تو حماس کو ختم نہیں کرسکیں گے : ایرانی وزیر خارجہ

 دوحہ: حماس اسرائیلی قبضےکےخلاف آزادی کی تحریک ہے ،  غزہ کی لڑائی لبنان اور یمن کے محاذوں تک پہنچ چکی ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ فورم سے خطاب کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ کی لڑائی لبنان اور یمن کے محاذوں تک پہنچ چکی ہے۔ غزہ میں جنگ کی ابتداء 7 اکتوبر کو حماس کے حملے سے نہیں ہوئی۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ لبنان اور یمن میں لڑنے والے پروکسی گروپ نہیں ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ حماس اسرائیلی قبضےکےخلاف آزادی کی تحریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا غزہ میں 10 سال اور بھی لگا دیں تو حماس کو ختم نہیں کرسکیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close