دنیا

بھارت کا پاکستان سے کلبھوشن معاملے پہ نظرثانی کا مطالبہ

نئی دہلی: نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرسہیل محمودکی بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات ہوئی جس میں بھارتی وزیرخارجہ نے پاکستان سے کلبھوشن یادیوکے معاملے پرنظرثانی کامطالبہ کیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہائی کمشنرسہیل محمود اور وزیر خارجہ کی پاک بھارت دوطرفہ تعلقات پربات چیت ہوئی۔
ملاقات کے دوران سشما سوراج نے پاکستان سے کلبھوشن کے معاملے پرنظرثانی کامطالبہ بھی کیا‘بھارتی وزیرخارجہ نے کلبھوشن یادو کی والدہ کو پاکستان کا ویزہ دینے اور بیٹے سے ملاقات کی اجازت دینے پر بھی بات کی۔ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود بھارتی مشیر قومی سلامتی اجیت دوال اورسیکرٹری خارجہ جے شنکرسے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
پچھلے ماہ عہدہ سنبھالنے والے پاکستانی ہائی کمشنرکی بھارت کے کسی بھی اعلیٰ اہلکارسے پہلی ملاقات ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے خلاف بھارت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرتے ہوئے پاکستان پر ویانا کنونشن کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا تھا۔عالمی عدالت انصاف میں 15 مئی کو سماعت میں پاکستان نے کلبھوشن کیس سے متعلق عالمی عدالت کے دائرہ کار کو چیلنج کیا جب کہ بھارت نے کلبھوشن کی پھانسی رکوانے کی درخواست کی تھی۔عالمی عدالت انصاف نے 18 مئی کو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے معاملے پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close