دنیا

امریکی وزیر خارجہ غیرملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ریاض پہنچ گئے

ریاض:  امریکی وزیر خارجہ غیر ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ گئے ، آٹھ روزہ دورے میں ریکس ٹلرسن قطر، سوئٹزرلینڈ ، پاکستان اور بھارت بھی جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلر سن کی ایشیائی ممالک کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ، ریکس ٹلرسن دورے کے پہلے مرحلے میں سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ عراق سعودی عرب تعاون کونسل کے افتتاحی اجلاس میں شریک ہوں گے۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اپنے آٹھ روزہ دورے میں ٹیلرسن، قطر، پاکستان، بھارت اور سوئٹزر لینڈ بھی جائیں گے۔ اپنے دورہ پاکستان میں ٹیلرسن پاکستان کی سویلین اور عسکری قیادت سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور جنوبی ایشیا کے لیے صدر ٹرمپ کی نئی حکمت عملی میں اسلام آباد کے کردار پر تبادلہ خیال کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close